ورلڈ ٹی 20: گروپ بی میں آج آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کے سپر 10 مرحلے میں آج گروپ بی کی ٹیمیں آسٹریلیا اور بنگلہ دیش مدمقابل ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق یہ میچ بنگلور کے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہو گا۔
آسٹریلیا اور بنگلہ دیش دونوں ہی سپر 10 مرحلے کے پہلے میچ میںناکامی کے باعث آج ابتدائی جیت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ سپر 10 مرحلے میں گروپ بی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دینے کے بعد آسٹریلیا کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ بنگلہ دیش کو بھی پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔