اترکھنڈ:باہمت خاتون اپنے گاﺅں میں بجلی لے کر آئی

اترکھنڈ:باہمت خاتون اپنے گاﺅں میں بجلی لے کر آئی
اترکھنڈ:باہمت خاتون اپنے گاﺅں میں بجلی لے کر آئی

  


نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ایک دوردراز پہاڑی گاﺅں میں کلاوتی دیوی راوت اپنے گاﺅں میں بجلی پہنچانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔ 1980ء میں شادی کے بعد وہ بچر گاﺅں میں اپنے شوہر کے ہمراہ منتقل ہوئی تھیں۔ اس وقت یہاں بجلی نہیں تھی اور انہیں تاریک پہاڑی راستوں پر مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے گاﺅں کی خواتین کے ہمراہ سرکاری حکام سے بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ لیا لیکن حکام کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا۔گاﺅں واپس آتے ہوئے ان خواتین نے پہاڑیوں کے دامن میں بجلی کے چند کھمبے دیکھے جو شاید کسی سرکاری پروگرام کے دوران بجلی مہیا کرنے کے لئے لگائے گئے تھے۔کلاوتی دیوی نے گاﺅں کی خواتین کی مدد سے وہ بجلی کے کھمبے اور تاریں اپنے کندھوں پر اٹھا کر گاﺅں پہنچا دئیے جو 500 میٹر بلندی پر واقع تھا۔ اس کا ردعمل یہ ہوا کہ حکام نے گاﺅں کو پاور گرڈ مہیا کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...