سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ختم کرکے ’کے ڈی اے ‘بحال کرنے کا فیصلہ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ختم کرکے ’کے ڈی اے ‘بحال کرنے کا فیصلہ
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ختم کرکے ’کے ڈی اے ‘بحال کرنے کا فیصلہ

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ختم کرکے کے ڈی اے کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ختم کرکے کے ڈی اے کو بحال کرنے کیلئے اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ کے ڈی اے کو صوبائی وزیر بلدیات کی ماتحتی میں 9 رکنی بورڈ آف ڈائریکٹر چلائے گا تاہم ایم کیو ایم نے اس تجویز کی مخالفت کی ہے، ان کا موقف ہے کہ کے ڈی اے کو میئر کراچی کے ماتحت کیا جائے۔

واضح رہے کہ کے ڈی اے 1957 میں قائم کی گئی تھی اور اسے 2002 میں ختم کردیا گیا تھا ۔ کے ڈی اے کو ختم کرنے کے بعد صوبائی حکومت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قائم کی تھی۔

مزید : کراچی /اہم خبریں


loading...