ایس ایس جی سی ایل کا رواں ہفتے سندھ میں سی این جی سٹیشن بند نہ کرنے کا اعلان
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ اور سی این جی ایسوسی ایشن میں کامیاب مذاکرات کے بعد رواں ہفتے سندھ میں سی این جی سٹیشن بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ(ایس ایس جی سی ایل) کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں منگل اور جمعہ کے روز سی این جی بند کرنے کے فیصلے پر سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دی تھی جس کے بعد ایس ایس جی سی ایل نے سی این جی ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیے جو کامیاب رہے ۔ ایس ایس جی سی ایل نے رواں ہفتے منگل اور جمعہ کے روزکراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی سپلائی بند نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی۔