ملک کا ہر شہری برابر، خواتین کو درست مقام دینے کیلئے قانون سازی کی، پاکستان کے حصول کے بعد اس کے مقاصد کیلئے کوشاں ہیں: پرویز رشید

ملک کا ہر شہری برابر، خواتین کو درست مقام دینے کیلئے قانون سازی کی، پاکستان ...
ملک کا ہر شہری برابر، خواتین کو درست مقام دینے کیلئے قانون سازی کی، پاکستان کے حصول کے بعد اس کے مقاصد کیلئے کوشاں ہیں: پرویز رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ آزاد ملک کے حصول کے بعد اس کے مقاصد کیلئے کوشاں ہیں، پاکستانیوں میں تفریق کو تسلیم نہیں کرتے اور سب کو ایک جیسے حقوق حاصل ہیں، خواتین معاشرے کا لازمی جزو ہیں جنہیں درست مقام دینے کیلئے قانون سازی کی گئی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق نظریہ کونسل پاکستان کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ 23 مارچ اہم دن ہے کیونکہ اس دن پاکستان کے حصول کی بنیاد رکھی گئی، تصویروں میں پاکستان کے حصول کیلئے جدوجہد کی عکاسی کی گئی اور اس کے حصول کے بعد اب اس کے مقاصد کیلئے کوشاں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہرشہری کیلئے برابری اور انصاف قائداعظم کا ویژن تھا، اس لئے حکومت اور ریاست پاکستان کے شہریوں میں تفریق نہیں کرتی اور ملک کے رہنے والے ہر فرد کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔
پرویز رشید نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا لازمی جزو ہیں اور حکومت نے خواتین کے کردار کو تسلیم کیا ہے، قوم کی بیٹیاں دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہی ہیں جبکہ قوم کی بیٹیوں نے ہی میچ جیت کر بیٹوں کے ہارنے کا دکھ کم کیا ہے جو خوشی کی بات ہے۔ حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور تشدد روکنے کیلئے قانون سازی کی گئی ہے جس پر ماﺅں بہنوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں تاکہ خطے میں امن رہے جبکہ خطے میں غربت کے خاتمے کیلئے بھی ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے باعث توانائی کا بحران پاکستان میں کم ہوا ہے جو آئندہ دنوں میں مزید کم ہو گا جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو بھی دنیا بھر نے تسلیم کیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -