شاہ محمود قریشی کا مشرف ایشو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ
لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی نے پر ویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کیلئے قیادت سے اجازت مانگ لی جبکہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کو پر ویز مشرف کے معاملے پر پار لیمنٹ میں احتجاج کا مشورہ دیں گے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا پر ویز مشرف کی پاکستان کی عدالتوں میں کیسز کے زیر التوا ہونے کے باوجود دبئی روانگی کا معاملہ انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا پہلے تحر یک انصاف اور دیگر جماعتیں گونواز گو کا نعرہ لگا رہی تھیں مگر اب پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے بھی گونواز گو کانعرہ لگادیا ہے۔