اماراتی طیارہ خراب موسم کے باعث ہی گرا: روسی تحقیق کار

اماراتی طیارہ خراب موسم کے باعث ہی گرا: روسی تحقیق کار
اماراتی طیارہ خراب موسم کے باعث ہی گرا: روسی تحقیق کار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ویب ڈیسک) روسی ماہرین نے ہوائی کمپنی فلائی دبئی کے تباہ ہونے والے جہاز کے مقام پر تحقیقاتی عمل مکمل کر لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز کا بوئنگ طیارہ ہفتے کی صبح روستوف کے ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا جبکہ اس میں سوار تمام 62 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حکام نے بتایا ہے کہ اس جہاز کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور بلیک باکس مل گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس جہاز کو حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔