اداکارہ پریتی زنٹا کا ٹوئٹر پر فین کو کرارا جواب

اداکارہ پریتی زنٹا کا ٹوئٹر پر فین کو کرارا جواب
اداکارہ پریتی زنٹا کا ٹوئٹر پر فین کو کرارا جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک) نئی نویلی دلہن اور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹاکو ان کے مخالفین منہ پھٹ کہتے ہیں جبکہ انھیں قریب سے جاننے والے انھیں صاف گو سمجھتے ہیں۔دونوں رائے کس حد تک درست ہیں اس کا فیصلہ ان کے مداح کرسکتے ہیں۔تاہم حال ہی میں ایک ایسا ہی واقعہ سامنے آیا جس میں پریتی زنٹا سے ان کے ایک فین نے ٹوئٹر پر جب یہ پوچھا کہ کیا آپ کو ورون دھوون کیساتھ فلم میں کام کرکے خوشی ہوگی تو اس پر پریتی کو غصہ آگیاانھوں نے فین کا لحاظ کیے بغیر اسے کرارا سا جواب دے ڈالا۔پریتی نے کہا کہ ورون دھوون مجھ سے جونیئر ہیں آپ ان سے پوچھیں کہ انھیں میرے ساتھ کام کرکے کتنی خوشی ہوگی۔پریتی کے اس جواب سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ وہ سینئر او جونیئر کا کتنا خیال رکھتی ہیں۔

مزید :

تفریح -