بھارت کیلئے پھر شرمندگی، لیزر گائیڈ ڈ میزائل ناکارہ، مشقوں میں ہدف نشانہ نہ بناسکے

بھارت کیلئے پھر شرمندگی، لیزر گائیڈ ڈ میزائل ناکارہ، مشقوں میں ہدف نشانہ نہ ...
بھارت کیلئے پھر شرمندگی، لیزر گائیڈ ڈ میزائل ناکارہ، مشقوں میں ہدف نشانہ نہ بناسکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ائیرفورس رواں ہفتے اس بات کی تحقیقات کر ے گی کہ راجستھان کے پوکھران ٹیسٹ رینج میں 18 مار چ کو ہونے والی جنگی مشق کے دوران دو اہداف کو نشانہ بنانے میں ناکامی کیوں ہوئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان کے پوکھرا ن ٹیسٹ رینج میں جاری ” آہنی مکہ “ نامی جنگی مشقوں کے دوران 18 مارچ کو جنگی طیارہ میراج 2000 تاریکی میں اپنے متحرک ہدف کو امریکی ساختہ لیزر گائیڈڈ بم (LG8 ) سے نشانہ بنانے میں ناکام رہا۔ ایک اور واقعے میں زمین سے فضاءمیں مار کرنے والا میزائل سسٹم بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا تھا۔ مشق کے دوران دو میزائل داغے گئے جن میں سے ایک ہی ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہ اجبکہ دوسرا ناکام رہا۔ بھارتی فضائیہ کے ایک اہلکار کے مطابق اس بات کا تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا کہ فضاءسے زمین پر مارکرنے والے ہتھیاروں کے معیار اور درستگی میں کمی کیوں آئی اور وہ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں ناکام کیوں ہوا۔ ذرائع کے مطابق جنگی مشق کے دوران ہتھیاروں کا ٹارگٹ کونشانہ بنا سکنے میں ناکامی باعث تشویش ہے جس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس میں مزید بہتری لائی جاسکے۔