آفریدی کا مستقبل واضح ہے ، قوم ٹیم سے زیادہ امید نہ رکھے: شہریار

آفریدی کا مستقبل واضح ہے ، قوم ٹیم سے زیادہ امید نہ رکھے: شہریار
آفریدی کا مستقبل واضح ہے ، قوم ٹیم سے زیادہ امید نہ رکھے: شہریار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کی شکست سے انہیں سخت مایوسی ہوئی ہے لیکن اس ٹیم سے قوم کو زیادہ امید نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ وہ اس وقت عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبرپر ہے ۔ شریار خان نے کولکتہ میں بی بی سی کو انٹر ویو میں کہا کہ بھارت کیخلاف میچ میں چار تیز باﺅلرز کے ساتھ کھیلنا غلط فیصلہ تھا۔ ٹیم میں ایک سپنر شامل ہونا چاہیے تھا۔ اگر تین تیز باﺅلرز ٹیم کو نہیں جتوا سکتے تو چوتھا بھی نہیں جتوا سکتا۔ شہریار خان نے کہا کہ وکٹ کو سمجھنے میں بھی غلطی کی گئی۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کو اس وجہ سے شکست دی تھی کہ اس نے وکٹ کو صحیح سمجھ کر ٹیم میں سپنرز کھلائے تھے۔ انہوں نے کہاکہ کپتان شاہد آفریدی کا مستقبل واضح ہے تاہم کوچ وقار یونس کے مستقبل کا فیصلہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد کیا جائے گا۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد شاہد آفریدی ورلڈ ٹی ٹونٹی کپتان نہیں رہیں گے اور ان کی جگہ نیا کپتان تلاش کیا جائے گا۔ جہاں تک وقار یونس کا تعلق ہے تو ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور جو بھی فیصلہ ہو گا وہ ٹھنڈے دل سے کیا جائے گا۔

مزید :

کھیل -