انڈین ویلزٹینس ، جوکووک نے نڈال کابوریا بستر گول کر دیا

انڈین ویلزٹینس ، جوکووک نے نڈال کابوریا بستر گول کر دیا
انڈین ویلزٹینس ، جوکووک نے نڈال کابوریا بستر گول کر دیا

  


امریکا(ویب ڈیسک) انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس کے سیمی فائنل میں نووک جو کووک نے رافیل نڈال کا بوریا بستر گول کر دیا، تین بار کے چیمپیئن کیخلاف عالمی نمبروں نے اسٹریٹ سیٹ میں 7-6 (7/5 ) اور 6-2 سے کامیابی پائی ،ٹرافی کیلئے انھیں اب میلوس راﺅنک کوراہ سے ہٹانا ہو گا، جنھوں نے دوسرے فائنل فور مقابلے میں ڈیوڈ گوفن کو 6-3،3-6 اور 6-3 سے قابوکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں جوکووک نے رافیل نڈال کابوریا بستر گول کر کے فائنل میں جگہ بنالی، وہ ٹائٹلز جیتنے کی ہیٹ ٹرک سے ایک فتح کی دوری پر پہنچ گئے، مجموعی طورپر وہ اب تک چار مرتبہ انڈین ویلز کے فاتح بن چکے ہیں، فیورٹ جو کووک نے سیمی فائنل میں 9 بار کے فرنچ اوپن چیمپیئن نڈال کیخلاف 7-6 (7/5 ) اور 6-2 سے کامیابی پائی، جوکووک نے رواں سیزن اپنے ریکارڈ کو 21-1 سے مزید کر لیا، جوکووک نے نڈال سے باہمی مقابلوں میں 25-23 سے برتری حاصل کر لی، جس میں گزشتہ 11 میں 10 میچز میں سربیئن اسٹار فاتح رہے ہیں، نڈال نے یہاں پر اس سے قبل 2007،2009 اور 2013 میں ٹرافی اپنے نام کی تھی، گزشتہ دوبرسوں کے فائنل میں جوکووک نے ہربار راجر فیڈ ررکو ٹھکانے لگایاتھا، وہ مجموعی طور پر چوتھا ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ ریکارڈ مشترکہ طورپر فیڈرر اور جوکووک کے قبضے میں ہے، وہ پانچویں مرتبہ چیمپیئن بنکران سے آگے نکل سکتے ہیں ، کامیابی پر سربیئن اسٹار نے کہا کہ پہلے سیٹ میں فیصلہ ایک یا دو پوائنٹس سے ہوا لیکن دوسرے سیٹ میں میرا کھیل بہتر رہا، جس میں اختتامی تینوں گیمز میں میری پرفارمنس عمدہ رہی، میں اس چیلنج میں کامیاب رہنے پر بہت خوش ہوں، نڈال کیخلاف کھیلنا ہمیشہ سے بہترین رہا ہے، وہ کھیل کی دنیا کا بڑا نام ہیں، دوسری جانب فائنل تک رسائی کے دوسرے معرکے میں کینیڈا کے میلوس راﺅنک نے ڈیوڈ گوفن کو 6-3 ، 3-6 اور 6-3 سے ٹھکانے لگا دیا، 25 سالہ راﺅنک کیریئر میں 17 ویں بارکسی اے ٹی پی ایونٹ کے فائنل تک رسائی میں کامیاب ہوئے، نئے ہسپانوی کوچ کارلوس مویا کی زیر نگرانی راﺅنک کے کھیل میںبہتری واضح ہے، انھوں نے اس مقابلے میں 10 ایسز لگائیں، راﺅنک نے کہا کہ دوسرے سیٹ میں میرا ردھم ٹو ٹ گیا تھا لیکن تیسرا سیٹ جیت کر میں نے اس کی تلافی کرلی، جوکووک سے اب تک ہونے والے تمام پانچویں باہم مقابلوں میں راﺅنک کو شکست ہوئی ہے۔

مزید : کھیل


loading...