پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قومی مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا

پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قومی مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا
پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قومی مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے قومی مقابلوں کا شیڈول جاری کر دیاہے، 2 ماہ کے دوران آٹھ قومی چیمپیئن شپ کھیلی جائیں گی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق واپڈا انٹریونٹ ٹورنامنٹ 23 مارچ تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔ نیشنل جونیئر ایونٹ آج سے لاہور میں شروع ہو گا جو 24 مارچ تک جاری رہے گا۔ آل پاکستان رحیم یار خان نیشنل ٹینس چیمپیئن شپ 26 سے 31 مارچ تک رحیم یار خان میں کھیلی جائے گی، قائداعظم یوتھ گیمز 4 سے 7 اپریل تک اسلام آباد ، ماڈرن کلب فاﺅنڈر ممبرز نیشنل ٹینس ایونٹ 9 سے 15 اپریل تک کراچی اور آل پاکستان پنجاب گورنر کپ 14 سے 20 اپریل تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا ۔ پاکستان ائیرفورس خیبرکپ پشاور 21 سے 27 اپریل اور ماسٹر پینٹ جونیئر نیشنل ٹینس ایونٹ 28 اپریل سے 2 مئی تک لاہور میں کھیلا جائیگا۔

مزید :

کھیل -