فٹبال میدان میں ہنگامہ آرائی، 2 افراد ہلاک ، 54 زخمی، 31 زیرحراست
رباط (ویب ڈیسک) فٹبال کلبز کے شائقین میں ہنگامہ آرائی پر مراکش میں 2 افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ 54 زخمی ہو گئے، یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ دنوں شباب رفال ہو شیمار کلب اور راجہ ڈی کا سابلا نکا کے درمیان میچ میں پیش آیا، اگرچہ مقابلہ میزبان ٹیم نے 2-1 سے جیت لیا لیکن اس موقع پر اسٹیڈیم میں شائقین کے درمیان شروع ہو گئی، جس میں پٹاخے بھی میدان میں پھینکے گئے، مقامی میڈیا میں دکھائے گئے مشتعل شائقین کا سابلانکا کلب کے سبز رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے، تاہم ابھی تک ہنگامہ آرائی کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں، حکام نے اس معاملے پر 31 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، پراسیکیوٹر ز نے اس پر تحقیقات کا آغاز کر دیا، ایک برس قبل بھی مراکش کے ایک اور شہر میں بھی فٹبال میچ کے موقع پر تشدد واقعہ پیش آیا تھا۔