ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان
ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان

  


موہالی (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم ترین میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کل نیوزی لینڈ کے خلاف اہم ترین میچ کھیلنے کیلئے موہالی کے میدان میں اترے گی اور ورلڈ ٹی 20 کی دوڑ میں رہنے کیلئے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں میچ کیلئے 2 تبدیلیوں کا امکان ہے اور اوپنر شرجیل خان کی جگہ خالد لطیف کو کھلائے جانے جبکہ وہاب ریاض کی جگہ عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعدقومی ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور سپن ٹریک پر چار فاسٹ باﺅلرز کے ساتھ میدان میں اترنے کے فیصلے پر بھی سخت تنقید کی گئی ہے۔

وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : T20


loading...