مسیحی برادری نے پام سنڈے منایا سلامتی اور امن کی دعائیں کی گئیں
لاہور (ویب ڈیسک) عیسائی برادری نے ایسٹر کے حوالہ سے تقریبات کا آغاز کر دیا ہے اس حوالہ سے کیتھڈرل چرچ میں پام سنڈے کی تقریب ہوئی جس میں کرسچن برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پادری شاہد معراج نے ایسٹر کے حوالہ سے عبادت کی اور ملکی سلامتی اور تحفظ کیلئے دعا کرائی گئی۔ سلامت پورہ چرچ جی ٹی روڈ پر ایسٹر کے حوالہ سے خصوصی عبادت کا اہتمام کیا گیا ۔ پنجاب حکومت نے ایسٹر تقریبات کے سلسلہ میں صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں ڈین آف کتھیڈرل ریورنڈ شاہد معراج نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر فتح کا دن ہے ، ہم خدا سے دعا مانگتے ہیں کہ پاکستان کو سلامتی اور امن نصیب فرما۔