وفاق نے پشاور میں رینجرز کی تعیناتی سے معذرت کر لی

وفاق نے پشاور میں رینجرز کی تعیناتی سے معذرت کر لی
وفاق نے پشاور میں رینجرز کی تعیناتی سے معذرت کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (آن لائن) وفاق نے صوبائی دارلحکومت پشاور میں رینجر کی تعیناتی سے معذرت کر لی ہے اور مﺅقف اختیار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلر ی، پنجاب اور سندھ کیلئے رینجر ہے صوبے میں رینجر کی تعیناتی کیلئے قانون میں ترامیم کرنی پڑینگی۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستوں کی خدمات صوبائی حکومت کی درخواست پر ان کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے باعث پشاور سمیت صوبے کے حساس علاقوں میں رینجر کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ سے رابطہ کیا تھا اور مﺅقف اختیار کیا تھاکہ رینجر کو پشاور میں تعینات کیا جائے رینجر کی تعیناتی سے پشاورمیں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئیگی ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا ، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کو آگاہ کیا ہے کہ رینجرکی تعیناتی پشاور میں نہیں ہو سکتی ہے اور نہ ہی رینجر کی خدمات صوبائی حکومت کے حوالے کی جاسکتی ہے سندھ اورپنجاب میں فرنٹیئر کا نسٹیبلری کے پلاٹوں کی خدمات مرحلہ وار طور پر صوبے کے حوالے کی جائیگی سندھ حکومت فرنٹیئر کانسٹیبلری کے باقاعدہ طور پر فنڈز ادا کرتی ہے جبکہ سفارتخانوں اور اسلام آباد میں تعینات فرنٹیئر کانسٹیبلری کو بھی باقاعدہ طورپر معاوضہ جات کی ادائیگی ہوتی ہے تاہم اس ضمن میں صوبائی حکومت اور وزارت داخلہ نے اس سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تردید کی۔

مزید :

پشاور -