قومی ٹیم کی میٹنگ، احمد شہزاد نے لالہ کو منالیا، ورلڈ ٹی 20 میں پلٹ کر جھپٹنے کا فیصلہ
نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی 20 ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے تمام کھلاڑیوں کو تاج ہوٹل کے کمرہ نمبر 530 میں بلاکر آپس کے گلے شکوے دور کرادیے۔
نجی ٹی وی سما کے مطابق اتوار کو میڈیا پر خبریں آئی تھیں کہ قومی ٹیم آفریدی اور شعیب ملک کے گروپوں میں بٹ چکی ہے جس کی وجہ سے ٹیم کو اکثر اہم میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ میڈیا میں خبریں آنے کے بعد مینجمنٹ کو بھی ہوش آیا اور ٹیم کو تاج ہوٹل کے کمرہ نمبر 530 میں میٹنگ کے لیے بلالیا۔ ساڑھے 8 بجے شروع ہونے والی میٹنگ میں کھلاڑیوں کو موسیقی سنائی اور فلم بھی دکھائی گئی۔
قومی کرکٹ ٹیم آفریدی اور ملک کے گروپوں میں بٹ گئی، نائب کپتان سرفراز احمد سائیڈ لائن, احمد شہزاد نے پارٹی بدل لی
ٹیم میٹنگ میں ہیڈ کوچ وقار یونس نے گفتگو کا آغاز کیا اور کہا کہ جونیئر کھلاڑی سینئرز کی عزت نہیں کرتے جس کی وجہ سے ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔
میٹنگ میں کپتان شاہد آفریدی بھی پھٹ پڑے اور کہا کہ میں نے جونیئرز کیلئے کیا کچھ نہیں کیا ؟ جونیئرز کو ہمیشہ سکینڈلز کی زد میں ہونے کے باوجود آوٹ آف دی وے جا کر فیور کی اور ان کو ٹیم میں لے کر آیا ، جن کھلاڑیوں کو میں فیور کرتا ہوں وہ میری ہی شکایتیں لگاتے ہیں۔ ان کا اشارہ عمر اکمل کی طرف تھا جنہوں نے پاک، بھارت میچ سے قبل عمران خان سے کپتان اور ہیڈ کوچ کی شکایت کی تھی۔
عمران خان سے شکایت کیوں کی! کپتان آفریدی نے عمرا کمل کی کلاس لے لی
آفریدی کے سیخ پا ہونے کے بعد ان کے سب سے قریبی دوست احمد شہزاد نے ان کے پاس جا کر معذرت کی اور انہیں منا لیا۔ احمد شہزاد اور آفریدی میں دورہ نیوزی لینڈ کے بعد سے بات چیت بند تھی جو احمد شہزاد کے سوری کرنے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی ، آفریدی سے اختلافات کے بعد احمد شہزاد، شعیب ملک کے گروپ میں شامل ہوگئے تھے۔
وہ آدمی جو 12 سال تک پہاڑ میں کاٹتا رہا اور جب فارغ ہوا تو دنیا بھی حیران رہ گئی
ٹیم میٹنگ سے اپنے خطاب میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ اس ٹیم میں کوئی سٹار نہیں ہے اور اگر کوئی سٹار ہے تو وہ پہلے میچ جتوائے پھر من مانیاں کرے۔ محمد حفیظ نے جونیئرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جونیئرز ، سینئرز کی عزت کریں، کل کو آپ میں سے کوئی کپتان بنے گا اور پھر مکافات عمل ہوگا اور آپ لوگوں کو بھی انہی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سابق فحش اداکارہ کے دیوانے ہوگئے، بڑا اعلان کردیا
ٹیم میٹنگ میں گلے شکووں کے بعد پوری ٹیم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ورلڈ ٹی 20 یکجان ہوکر ہر قسم کی گروپ بندی سے گریز کرتے ہوئے کھیلا جائے گا۔