ضرورت پڑی تو روس ’چند گھنٹوں میں ‘اپنی شامی افواج از سر نو تشکیل دے سکتا ہے :ولادی میر پیوٹن کا انتباہ

ضرورت پڑی تو روس ’چند گھنٹوں میں ‘اپنی شامی افواج از سر نو تشکیل دے سکتا ہے ...
ضرورت پڑی تو روس ’چند گھنٹوں میں ‘اپنی شامی افواج از سر نو تشکیل دے سکتا ہے :ولادی میر پیوٹن کا انتباہ

  


ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو روس محض چند گھنٹوں میں اپنی ’شامی افواج ‘ از سر نو تشکیل دے سکتا ہے اور یہ کہ روس شام میں دہشتگردگروہوں کیخلاف اپنے فضائی حملے جاری رکھے گا۔

کسی پاکستانی فلم میں کام کر رہی ہو ں نہ ارادہ ہے :کرینہ کپور

روسی صدرولادی میر پیوٹن نے ’امن مذاکرات‘کے پیش نظرگزشتہ ہفتے ہی شام سے اپنے جنگی طیاروں کو واپس بلانے کا حکم دیا تھا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے مزید کہا کہ روس نے شامی افواج کی مدد کے لئے اپنی کچھ فورسز شام میں ہی چھوڑ دی ہیں تاکہ داعش ، نصرہ فرنٹ اور دیگر دہشتگردگروپوں سے نمٹا جا سکے ۔ انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ شام میں اپنی افواج کو لاحق کسی قسم کے بھی خطرے کے پیش نظر روسی فورسز ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم کے لئے بھی تیار رہے گی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...