لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 سے متعلق اہم پیشرفت ،افریقی ملک موزمبیق سے برآمدہونیوالے دو بڑے ٹکڑے آسٹریلیا منتقل
ماپوٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) ملائشیا ایئر لائنز کے گمشدہ طیارے ایم ایچ 370 کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آ گئی ہے ،افریقی ملک موزمبیق سے جہاز کے دو بڑے ٹکڑے برآمد ہوئے ہیں جنہیں آسٹریلیا پہنچا دیا گیا تاکہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ یہ ٹکڑے کہیں پرواز ایم ایچ 370 کے تو نہیں۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کےمطابق ہو سکتا ہے کہ افریقی ملک موزمبیق کے ساحل سمندر سے ملنے والے ملبے کے ٹکڑے ملائشین ایئر لائن کی فلائٹ ایم ایچ 370 کے ہوں۔ایک ملبے کا ٹکڑا امریکہ کے ایک غیرپیشہ ور کھوجی کو فروری میں ملا تھاجبکہ ملبے کا دوسرا ٹکڑا گزشتہ برس دسمبر میں جنوبی افریقہ کے ایک سیاح کے ہاتھ لگا۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اتوار کے روز موزمبیق سے ملنے والے ملبے کے ٹکڑے مل گئے ہیں اور ’ملائیشیا کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ مل کر اس پر کام کیا جائےگا۔
ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ قوی امکان ہے کہ ملبہ ملائشیا کی ایئرلائنز کی حادثے کا شکار ہونے والی پرواز ایم ایچ 370 کا ہو۔یاد رہے کہ مارچ 2014 کو ملائشین ایئر لائنز کی کوالالمپور سے بیجنگ جانے والی پرواز ایم ایچ 370 لاپتہ ہوگئی تھی جبکہ طیارے میں 239 مسافر سوار تھے جن کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں کہ انہیں آسمان کھا گیا یا زمین نگل گئی۔