بھارت کے ہاتھوں شکست پر سینئر صحافی کا صبر جواب دے گیا، آفریدی سے متعلق افسوسناک باتیں

بھارت کے ہاتھوں شکست پر سینئر صحافی کا صبر جواب دے گیا، آفریدی سے متعلق ...
بھارت کے ہاتھوں شکست پر سینئر صحافی کا صبر جواب دے گیا، آفریدی سے متعلق افسوسناک باتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت سے قومی کرکٹ ٹیم کی شکست پر سینئر صحافی خوشنود علی خان کا صبر بھی جواب دے گیا اور ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی پر برس پڑے اور کہاکہ رات کو یہ سوتے نہیں ، عیاشیاں کرتے ہیں ، فلمی ایکٹر کی عزیز ہ کیساتھ تصاویرموجود ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خوشنودعلی خان کاکہناتھاکہ ’یہ میرا ایک سوال ہے میں کوئی بہت زیادہ کرکٹ نہیں جانتا، میرے سے غلطی ہو تو معاف کیجئے گا ،یہ وکٹ پہ نہیں کھیل سکتے یہ سپن وکٹ پہ نہیں کھیل سکتے او رکس پر کھیلتے ہو؟وہاں گئے ہو ،آفریدی تمہاری جس  فلمی ایکٹر کی عزیزہ کے ساتھ تصویریں ہیں سامنے آگئی ہیں، نہیں ہیں تو کہو نہ نہیں ہیں، آپ لوگ رات کو تو سوتے نہیں ہو ،رات کو موج میلہ کرتے ہو، عیاشیاں کرتے ہو،اس کام کیلئے تو نہیں جاگتے ہو، اب ہوں گے کچھ لوگ جو میرے پیچھے پڑ جائیں گے یہ ایسا ہے یہ ایسا ہے، میں نہیں ڈرتا ہوں ان باتوں سے، مجھے پاکستان کی جیت چاہیے اور شہریار جو کہتا ہے نہ آفریدی کو میں تو نہیں ہٹاتا اور تو کیسے ہٹائیں گے ، ان کے اپنے مالی مفادات ہیں ‘۔


Khushnood Khan Strongly Criticizing Shahid... by voicepk

مزید :

لاہور -