دنیا کی متروک کی گئی ٹیکنالوجی پاکستان کو دی جاتی رہی، کوشش ہے نئی آٹو پالیسی مارکیٹ ضروریات پوری کرے: خواجہ آصف

دنیا کی متروک کی گئی ٹیکنالوجی پاکستان کو دی جاتی رہی، کوشش ہے نئی آٹو پالیسی ...
دنیا کی متروک کی گئی ٹیکنالوجی پاکستان کو دی جاتی رہی، کوشش ہے نئی آٹو پالیسی مارکیٹ ضروریات پوری کرے: خواجہ آصف

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں دنیا کی متروک کی گئی ٹیکنالوجی استعمال ہو رہی ہے، ماضی کی خرابیاں دور کرنے کیلئے نئی آٹو پالیسی بنائی گئی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

تفصیلات کے مطابق نئی آٹو پالیسی پر میڈیا بریفنگ کے دوران خواجہ آصف نے بتایا کہ دنیا میں متروک ہونے والی آٹو پالیسی پاکستان کو دی جاتی رہی، دنیا بھر میں یورو 6 معیار کی گاڑیاں ہیں جبکہ ہمارے ہاں یورو 2 چل رہا ہے۔ نئی آٹو پالیسی میں موٹر سائیکل سازی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اور کوشش کی ہے کہ یہ مارکیٹ کی ضروریات پوری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان گاڑی کی برآمد میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا لیکن اگر معیاری گاڑی بنتی تو گاڑیاں برآمد بھی کرتے۔

وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں کی انجن سازی میں ایندھن کی بچت پر توجہ نہیں دی گئی جبکہ پاکستان میں گاڑیوں کے خریداروں کو رقم کا ٹھیک نعم البدل نہیں ملتا ، ماضی کی خرابیاں ور کرنے کیلئے نئی آٹو پالیسی بنائی گئی ہے۔

مزید : بزنس /اہم خبریں


loading...