بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی کی سڑک پر اچانک شیرنی نمودار ،ٹریفک جام ہو گئی

بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی کی سڑک پر اچانک شیرنی نمودار ،ٹریفک جام ہو ...
بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی کی سڑک پر اچانک شیرنی نمودار ،ٹریفک جام ہو گئی

  


گجرات(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست گجرات کے ضلع امریلی کی سڑک پر اچانک ایک شیرنی نمودار ہو گئی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی اور ٹریفک جام ہو گئی ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

خلیج ٹائمز نے بھارت کے محکمہ جنگلات کے حکام کے حوالہ سے بتایا ہے کہ گزشتہ رات امریلی کے علاقے پیپا واو کے ایک پُل پر شیرنی نکل آئی اور پُل پر ٹہلتی رہی جس کے باعث ٹریفک 20منٹ تک معطل رہی ۔ بعد ازاں شیرنی از خود ہی پل سے نیچے اُتر ی اور غائب ہو گئی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ڈپٹی کنزرویٹر محکمہ جنگلات امریلی موہن راہول نے کہا کہ ممکنہ طور پر شیرنی جنگلی علاقے سے بھٹک کر سٹرک پر نکل آئی تھی تاہم وہ کسی کو بھی نقصان پہنچائے بغیر ہی واپس لوٹ گئی تھی ۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریلی کے گاﺅں امبریہ میں ایک 62سالہ آدمی کمپنگ کے دوران شیر کے مبینہ حملے میں ہلاک ہو گیا تھا ۔ گزشتہ برس مئی میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق گِر ہاﺅسز میں 523ایشائی شیر رہ رہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...