قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض انجرڈ ہو گئے ،محمد عامر نے پریکٹس نہ کی

قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض انجرڈ ہو گئے ،محمد عامر نے پریکٹس نہ کی
 قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض انجرڈ ہو گئے ،محمد عامر نے پریکٹس نہ کی

  


(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی فاسٹ بولر وہاب ریاض پریکٹس سیشن کے دوران سر پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے جبکہ محمد عامر نے گراﺅنڈ میں موجود ہونے کے باوجود بھی پریکٹس نہ کی ۔

موہالی میں پریکٹس سیشن کے دوران وہاب ریاض ساتھی کی جانب سے پھینکی گئی گیند گردن پر لگنے سے زخمی ہو گئے اور چکرا کر گر پڑے ،جس پر انہیں ابتدائی طبی امداد دے دی گئی ہے ،ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے وہ بہت جلد مکمل فٹ ہو جائیں گے ۔دوسری جانب لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر میں پریکٹس کے لیے موہالی سٹیڈیم میں موجود تھے لیکن انہوں نے نہ تو کوئی پریکٹس کی اور نہ ہی کوئی ورزش کی ۔

مزید : T20


loading...