ورلڈ ٹی ٹونٹی ، آسٹریلیا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو شکست

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، آسٹریلیا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو شکست
ورلڈ ٹی ٹونٹی ، آسٹریلیا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو شکست

  


بنگلور (مانیٹرنگ ڈیسک )ورلڈ ٹی ٹونٹی کے میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلور میں کھیلے گئے  میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے جبکہ محمود اللہ ناقابل شکست 49 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ آسٹریلیا نے مقررہ ہدف 19ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا جبکہ عثمان خواجہ 58 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی اننگز کا پر اعتماد رہا اور 62 رنز کے مجموعی سکور پر شین واٹسن 21 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔دیگر بلے بازوں نے میکس ویل نے 26،وارنز نے 17 اور کپتان سمتھ نے 14 رنز سکور کیے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے 3،مستفیض الرحمان نے 2 جبکہ الامین حسین نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بنگلہ دیش کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا  اور سومیا سرکا 2 کے مجموعی سکور پر 1 رن بنا کر  شین واٹسن کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔ صابر رحمان اور محمد میتھن بھی بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے اور بالترتیب 12 اور23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ دیگر بلے بازوں میں شکیب الحسن نے 33 اور مشفیق الرحیم نے 15 رنز  سکور کیے ۔آسٹریلیا کی جانب سے زیمپا نے 3 اور واٹسن نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

مزید : T20


loading...