شعیب اختر نے سیمی فائنل مرحلے کے لیے پاکستان اور بھارت کو مضبوط امید وار قرار دے دیا

شعیب اختر نے سیمی فائنل مرحلے کے لیے پاکستان اور بھارت کو مضبوط امید وار قرار ...
شعیب اختر نے سیمی فائنل مرحلے کے لیے پاکستان اور بھارت کو مضبوط امید وار قرار دے دیا

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل مرحلے میں جانے والے چار ممکنہ ٹیموں کی پیش گوئی کر کے سب کو حیران کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت سیمی فائنل کے لیے مضبوط امید وار ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

بھارتی چینل کے پروگرام میں شعیب اختر نے پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل کھیلنے والی ممکنہ ٹیموں میں پاکستان ،بھارت ،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے نام شامل ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اگلے میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دے گا ۔

واضح رہے کہ پاکستان کل اپنے اہم ترین میچ میں کل نیوزی لینڈ کے خلاف موہالی کے گراو¿نڈ میں مد مقابل ہو گا۔ نیوزی لینڈ ٹورنامنٹ میں اپنے دونوں میچز جیت چکی ہے جب کہ پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی اور گرین شرٹس کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : T20


loading...