ماﺅنٹین ڈیو میں جب چوہے کو ڈالا گیا تو اس کا کیا حشر ہوا؟ جان کر آپ اگلی بار اس مشروب کو ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے

ماﺅنٹین ڈیو میں جب چوہے کو ڈالا گیا تو اس کا کیا حشر ہوا؟ جان کر آپ اگلی بار ...
ماﺅنٹین ڈیو میں جب چوہے کو ڈالا گیا تو اس کا کیا حشر ہوا؟ جان کر آپ اگلی بار اس مشروب کو ہاتھ بھی نہیں لگائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماﺅنٹین ڈیو(Mountain Dew) نامی مشروب دنیا بھر میں بہت سوں کی پسند ہے مگر اس مشروب کے متعلق ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے بعد آپ اسے ہاتھ لگانے سے بھی گریز کریں گے۔ویب سائٹ ”دی سموکنگ گن“ (TheSmokingGun) کی رپورٹ کے مطابق ماﺅنٹین ڈیو اس قدر خطرناک ہے کہ اگر اس میں چوہے کو ڈال دیا جائے تو چوہے کا جسم اس میں گھل جائے گا ۔ یہ انکشاف کسی تحقیق کے نتیجے میں نہیں ہوا بلکہ امریکی ریاست الینائے(Illinois)کے ایک شہری رونالڈ بال (Ronald Ball)کی طرف سے ماﺅنٹین ڈیو بنانے والی کمپنی کے خلاف دائر کئے گئے مقدمے میں سامنے آیا ہے۔

مزید جانئے: 100 مردوں جتنی طاقت، چین نے شیر کے اعضاءسے ایسا مشروب بنانا شروع کردیا کہ جان کر دنیا کے مرد خوشی سے نہال ہوگئے
رونالڈ کا کہنا ہے کہ اس نے ماﺅنٹین ڈیو کے چند گھونٹ لیے تو اسے قے ہو گئی۔ جب مشروب کو انڈیلا گیا تو اس میں سے ایک چوہا برآمد ہو گیا۔ رونالڈ نے ماﺅنٹین ڈیو بنانے والی کمپنی کوکا کولا کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی، جس کے دوران کمپنی نے عدالت میں ایک چونکا دینے والا بیان جمع کروایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ”ماﺅنٹین ڈیو و دیگر ایسے مشروبات میں تیزابی مادہ موجود ہوتا ہے جس کی وجہ سے چوہے یا کسی دیگر جانور کا جسم اس کے اندر ایک مخصوص عرصے کے بعد سلامت نہیں رہ سکتا۔اگر ایک چوہے کو 4سے 7دن کے لیے ماﺅنٹین ڈیو کے کین میں ڈال دیا جائے تو اس کی ہڈیوں میں موجود کیلشیئم ختم ہوجائے گا اور ہڈیاں گھل جائیں گی ، لہٰذا اس کے جسم کا ڈھانچہ جو ہڈیوں کی وجہ سے بنتا ہے وہ ختم ہو جائے گا۔اور اگر چوہا 30دن تک ماﺅنٹین ڈیو کے کین میں پڑا رہے تو اس کا وجود بالکل ختم ہو جائے گا۔“ کمپنی کا کہنا ہے کہ جب رونالڈ نے ماﺅنٹین ڈیو کا کین کھولا تو اسے تیار ہوئے 74 دن گزر چکے تھے، اور اتنے عرصے بعد اس میں سے ثابت چوہا برآمد ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ رپورٹ کے مطابق یہ مقدمہ ریاست الینائے کے شہر میڈیسن (Medison)کی سرکٹ کورٹ میں زیرسماعت ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -