قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا ،محمد حفیظ نے بھی اپنا ”گھٹنا “پکڑ لیا

قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا ،محمد حفیظ نے بھی اپنا ”گھٹنا “پکڑ لیا
قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا ،محمد حفیظ نے بھی اپنا ”گھٹنا “پکڑ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کلکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں قومی ٹیم کو بھارت سے شکست کے بعد بڑے بڑے دھچکے لگنا شروع ہو گئے ،پریکٹس سیشن میں وہاب ریاض گیند لگنے سے انجری کا شکار ہوئے تو قومی ٹیم کی اہم بلے باز محمد حفیظ بھی اچانک انجر ی کا شکار ہو گئے جس سے دونوں کھلاڑی نیوز ی لینڈ کے خلاف شرکت نہیں کر پائیں گے ۔ق

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ومی ٹیم کے منیجرانتخاب عالم نے تصدیق کی ہے کہ محمد حفیظ گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے ۔اس سے قبل فاسٹ باولر وہاب ریاض بھی پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے زخمی ہو گئے تھے ۔اے آر وائی نیوز کے مطابق محمد حفیظ کی جگہ خالد لطیف جبکہ وہاب ریاض کی جگہ عماد وسیم کو نیوزی لینڈ کے خلا ف میچ میں ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

واضح رہے کہ میچ میں پاکستان کی بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم میں گروپ بندی کی خبریں سامنے آرہی ہیں اور بتا یا جا رہا ہے کہ ٹیم متحد نہیں ہے بلکہ بٹی ہوئی ہے ۔بھارت کے خلاف میچ میں محمد حفیظ بھی نیچے کے نمبر وں پر بھیجے جانے پر شدیدغصے میں ہیں ،ادھر عمر اکمل سے بھی شاہد آفریدی نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق آفریدی کے انتہائی قریبی ساتھی احمد شہزاد بھی اب شعیب ملک کے دھڑے میں شامل ہو گئے ہیں ۔ایسی صورتحال میں محمد حفیظ کی اچانک انجری کی خبر ٹیم منجمنٹ کے لیے ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔

مزید :

T20 World Cup -