پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ پر جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں : طارق فضل چوہدری

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ پر جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں : طارق فضل ...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ پر جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں : طارق فضل چوہدری

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ پر جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کا ملک کی ترقی کیلئے ایک ایجنڈا ہے کہ ملک کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہے، پاکستان نے کافی سفر طے کر لیا اب ترقی کاسفر شروع ہو چکا ہے۔ ملک کی ترقی کیلئے تمام وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ قومی ایئر لائن اور نجکاری کے حوالے سے تحفظات کے اظہار پر انہوں نے کہاکہ اپوزیشن مثبت تنقید کرے پراپیگنڈہ نہ کرے ٗاپوزیشن کی جائز تجویز کو ضرور ساتھ لے کر چلا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ پر جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں۔ توقع ہے کرکٹ ٹیم آئندہ بہتر کارکردگی دکھائیگی ٗ کھیل مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے، اچھا کھیل کھیل کر قومی ٹیم ضرور کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت ملک کی اعلیٰ عدالت نے دی، عدالت کے فیصلے کے بعد حکومت کے پاس پرویز مشرف کے حوالے سے کوئی گنجائش نہ تھی۔

مزید : قومی


loading...