وہ آدمی جو آئسکریم کھا کھا کر مرگیا

وہ آدمی جو آئسکریم کھا کھا کر مرگیا
وہ آدمی جو آئسکریم کھا کھا کر مرگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی (نیوز ڈیسک) آئسکریم کی ٹھنڈک اس کے لطف کو دوبالا کردیتی ہے لیکن اگر آپ آئسکریم غیر معمولی مقدار میں کھالیں تو یہی ٹھنڈک مہلک بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ نیو میکسیکو کے ایک 36 سالہ شخص کے ساتھ ایسا ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا، جو بکثرت آئسکریم کھانے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا گیا۔

مزید جانئے: ہزار ڈگری سے زیادہ گرم پگھلی ہوئی دھات میکڈونلڈز کے برگر پر ڈالی جائے تو کیا ہوتا ہے، یہ تجربہ دیکھ کر اگلی مرتبہ آپ کھانے سے پہلے بار بار سوچیں گے
ویب سائٹ ”انفارمیشن نائیجیریا“ کے مطابق ہوان پیبلو اگلیسیاز نامی شخص کھانے کے جنون میں مبتلا تھا، یعنی اسے اپنے کھانے پر کنٹرول نہیں رہتا تھا۔ ہوان نے دو روز قبل ایک سپر سٹور پر ملازمت کی تھی، جہاں اس نے سب سے نظر بچا کر آئسکریم کھانا شروع کردی۔ سٹور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوان آئسکریم کے تقریباً36 ڈبے چٹ کر گیا، جس کے بعد وہ بیہوش ہوگیا۔ جب اس شخص کو ہسپتال لیجایا گیا تو ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔
ہسپتال میں ہوان کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ٹھنڈی آئسکریم کی بہت بڑی مقدار کھانے سے اس کے جسم کا درجہ حرارت بہت گرگیا، جس کی وجہ سے دل نے کام کرنا بند کردیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق کھانے پر کنٹرول نہ ہونے کا نفسیاتی عارضہ ہی بدقسمت ہوان کی موت کا سبب بنا، کیونکہ اگر وہ اتنی بڑی مقدار میں آئسکریم نہ کھاتا تو اس کے جسم کا درجہ حرارت حد انتہائی کم ہونے اور اس کے نتیجے میں دل کی دھڑکن بند ہونے کا حادثہ بھی پیش نہ آتا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -