چوہدری نثار نے پرویز مشرف کے نا قابل ضمانت وارنٹ سے لاعلمی کا اظہار کردیا

چوہدری نثار نے پرویز مشرف کے نا قابل ضمانت وارنٹ سے لاعلمی کا اظہار کردیا
چوہدری نثار نے پرویز مشرف کے نا قابل ضمانت وارنٹ سے لاعلمی کا اظہار کردیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پرویز مشرف کے نا قابل ضمانت وارنٹ سے لاعلمی کا اظہار کردیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق چوہدری نثار نے کہا ہے مجھے معلوم نہیں تھا کہ عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاریکر رکھے ہیں ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے نا قابل ضمانت وارنٹ سے متعلق نہ تو پولیس نے بتا یا اور نہ ہی یہ وزارت داخلہ کا کام ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کے معاملے پر پی ٹی آئی کی تنقید بلا جواز ہے ،پی ٹی آئی کے حامد خان نے مشرف کے خلاف اپنی پٹیشن کی پیروی تک نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ ایان علی کا نام حکومت نے نہیں کسٹم انٹیلی جنس نے ای سی ایل میں ڈلوایا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کا نام سپریم کورٹ کے فیصلے پر ای سی ایل سے نکالا،اگر اس پر کسی کو اعتراض ہے تو وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کوچیلنج کیوں نہیں کرتے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : قومی


loading...