کیا آپ جانتے ہیں کہ پہلی بار زیادہ سپیڈ پر چالان کب اور کہاں کیا گیا؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ پہلی بار زیادہ سپیڈ پر چالان کب اور کہاں کیا گیا؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ پہلی بار زیادہ سپیڈ پر چالان کب اور کہاں کیا گیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) دور جدید کی بہت سی ایجادات کا سہرا برطانیہ کے سر ہے، اور انہی ایجادات میں ٹریفک چالان بھی شامل ہے۔ یاہو نیوز کے مطابق حد رفتار کی خلاف ورزی پر دنیا کا پہلا چالان لندن کے جنوب مشرقی علاقے میں والٹر آرنلڈ نامی شخص کا کیا گیا۔ یہ چالان 1896ءمیں کیا گیا اور اس کے نتیجے میں والٹر کو ایک شلنگ (جو کہ آج کے دور میں تقریباً 8روپے ہوگا) کا جرمانہ کیا گیا۔

مزید جانئے: برہنہ روسی خاتون ماسکو کے رنگ روڈ پر نکل آئی ، ٹریفک جام ،مدد کی بجائے ریسکیوٹیم کو بلالیاگیا
1896ءمیں نافذ ٹریفک قانون کے مطابق لندن میں حد رفتار دو میل فی گھنٹہ تھی، لیکن والٹر 8میل فی گھنٹہ کی رفتار پر جارہا تھا۔ ایک سائیکل سوار پولیس اہلکار نے اس کا تعاقب کیا اور حد رفتار کی خلاف ورزی پر پہلی دفعہ جرمانہ کرکے عدالت کے سامنے پیش کردیا۔ دنیا کے پہلے ٹریفک چالان کے نتیجے میں والٹر آرنلڈ کو جرمانے کے علاوہ عدالتی کارروائی کے اخراجات بھی برداشت کرنا پڑے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -