پرویز مشرف سے ڈیل نہیں کی ،ای سی ایل نام نکال کر عدالتی حکم پر عمل کیا ہے: سردار محمدیوسف

پرویز مشرف سے ڈیل نہیں کی ،ای سی ایل نام نکال کر عدالتی حکم پر عمل کیا ہے: ...
پرویز مشرف سے ڈیل نہیں کی ،ای سی ایل نام نکال کر عدالتی حکم پر عمل کیا ہے: سردار محمدیوسف

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مذہبی امور  سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نا م ایل سی ایل سے نکال کر عدالت حکم پر عمل کیا ہے ڈیل نہیں کی ٗکرکٹ ٹیم کی بھارت کیخلاف شکست پر کسی ایک کھلاڑی کو قصور وار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ٗوزیراعلیٰ پنجاب نے تحفظ خواتین بل کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی ہے ٗبل میں ترمیم کے حوالے سے اپنی سفارشات تیار کریگی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملک و ملت کی ترقی کیلئے متحد ہے ٗ اسلامی فلاحی ریاست کیلئے جدوجہد جاری ہے ٗپاکستان کا بین الاقوامی سطح پر تشخص بہتر ہوا ہے ٗانہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے نئی نسل کو یہ بات سمجھنی ہے کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان حاصل کرنے کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں جس کے نتیجہ میں ہم اب آزاد ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم کو تعلیم کی طرف توجہ دینی چاہئے، نئی نسل کو پاکستان کی ترقی کی طرف لے جانا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف کرکٹ میچ میں کارکردگی نہیں دکھائی۔ اس شکست کا کسی ایک کھلاڑی کو قصور وار نہیں ٹھہرایا سکتے ٹیم اور کرکٹ بورڈ کو بھارت کیخلاف میچ میں شکست پر ضرور غور کرنا چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت سپریم کورٹ آف پاکستان نے دی، حکومت نے عدالت کے فیصلے پر عمل کیا، اس میں ڈیل کی بات نہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے تحفظ خواتین بل کے حو الے سے کہا کہ مذہبی جماعتوں کے تحفظات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے اس حوالے سے کمیٹی قائم کر دی ہے جو اس بل میں ترمیم کے حوالے سے اپنی سفارشات تیار کرے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...