عدالت نے ناجائز اسلحہ کیس میں اشتہاری مصطفی کانجو کی تمام جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا

عدالت نے ناجائز اسلحہ کیس میں اشتہاری مصطفی کانجو کی تمام جائیداد قرق کرنے ...
عدالت نے ناجائز اسلحہ کیس میں اشتہاری مصطفی کانجو کی تمام جائیداد قرق کرنے کا حکم دے دیا

  


لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری اکرم آزاد نے بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کے مقدمے میں ملوث مصطفی کانجو کے نام پر موجود منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد قرق کر دی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے مصطفٰی کانجو کے خلاف کیس کی سماعت شروع کی توعدالتی حکم پر تحصیلدار لودھراں نے ملزم مصطفی کانجو کے نام پر موجود منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات سیل بند رپورٹ کی شکل میں عدالت میں پیش کردیں ۔ ملزم مصطفٰی کانجو کے خلاف تھانہ شمالی چھاو نی میں بغیر لائسنس کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ درج کررکھا ہے، بار بار عدالتی نوٹسز کی عدم تعمیل پر عدالت ملزم مصطفی کانجو کو پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔عدالتی حکم پرگزشتہ روز تحصیلدار لودھراں نے ملزم مصطفی کانجو کے نام پر موجود منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات سیل بند رپورٹ کی شکل میں عدالت میں پیش کیں جس پر عدالت نے ملزم کی جائیداد قرق کردی ہے۔تحصیلدار لودھراں کی جانب سے ملزم کی جائیداد قرق کرنے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی ۔

مزید : لاہور


loading...