عدالتی فیصلے پر مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی :چوہدری نثار
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد حکومت کے پاس مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا کوئی راستہ بھی موجود نہیں تھاانہیں نہ جانے دیتے تب بھی حکومت پر تنقید کی جاتی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی بیماری سے حکومت کچھ لینا دینا نہیں، انہیں عدالتی فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے اور واپسی کی ضمانت کے بعد بیرون ملک جانے کی اجازت دی ہے ۔ اگر مشرف کو بیرون ملک نہ جانے کی اجازت نہ دی جاتی تو پھر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جانا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2 سال قبل آنے والے خصوصی عدالت کے فیصلے کے باوجود ہم نے مشرف کو بیرون ملک جانے سے روکے رکھا اور ان کو جانے سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کی اور کہا بھی تھا کہ اگر سابق صدر کو بیرون ملک جانے دیا گیا تو وہ واپس نہیں آئیں گے۔