ٹیم منیجر انتخاب عالم نے شاہد آفریدی کو ایشیا کپ میں شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا

ٹیم منیجر انتخاب عالم نے شاہد آفریدی کو ایشیا کپ میں شکست کا ذمہ دار قرار دے ...
ٹیم منیجر انتخاب عالم نے شاہد آفریدی کو ایشیا کپ میں شکست کا ذمہ دار قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی پچ کو سمجھنے کی اہلیت نہیں رکھتے ،انہیں کپتان بنانا غلط فیصلہ ہے ۔
جیو نیوزکے مطابق ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین شکست کی وجوہات جاننے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کو ٹیم منیجر انتخاب عالم کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کو وکٹ کی کنڈیشنز سمجھنا نہیں آتا اور نہ ہی انہیں 11رکنی ٹیم کا انتخاب کرنا آتا ہے ۔ایشیا کپ میں بھی آفریدی کی یہی غلطیاں قومی ٹیم کی شکست کا سبب بنیں ۔

مزید :

T20 World Cup -