قانون توڑنے والوں میں مشرف اکیلے نہیں تھے ،ڈکٹیٹر کے ساتھی آج ن لیگ کی صفوں میں ہیں :سینیٹر شاہی سید

قانون توڑنے والوں میں مشرف اکیلے نہیں تھے ،ڈکٹیٹر کے ساتھی آج ن لیگ کی صفوں ...
قانون توڑنے والوں میں مشرف اکیلے نہیں تھے ،ڈکٹیٹر کے ساتھی آج ن لیگ کی صفوں میں ہیں :سینیٹر شاہی سید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ قانون توڑنے والوں میں پرویز مشرف اکیلے نہیں تھے ان لوگوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے جو ان کے ساتھ تھے،حقیقت میں کمیونٹی ہے ،سب سیاست ہورہی ہے،پی پی نے اپنے دورے اقتدار میں مشرف کے خلاف کیا اقدام کیا؟

نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی سید کا کہنا تھا  کہ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ کوئی کام وقت پر نہیں کیا جاتا ہے۔پرویزمشرف اکیلے نہیں تھے،قانون توڑنے والوں میں ان کے ساتھ اور لوگ بھی شامل تھے،ان کے خلاف بھی قانون کارروائی ہونی چاہئے جبکہ ان میں سے کئی آج (ن) لیگ کی حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں پرویز مشرف کے خلاف کیا اقدامات کئے تھے،حقیقت کچھ نہیں ہے سب سیاست کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری پر کوئی اعتراض نہیں ہے صرف اس کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں۔

مزید :

قومی -