سورج سال میں دوسری بار خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا

سورج سال میں دوسری بار خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا
سورج سال میں دوسری بار خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا

  



مکہ مکرمہ (اے این این) سورج کے گرد زمین کی گردش کے دوران کبھی کبھار سورج عین خانہ کعبہ کے برابر اوپر آجاتا ہے اگرچہ ایسا سال میں دو بار ہوتا ہے۔ رواں سال یہ دوسرا موقع ہے جب آفتاب دوسری بار خانہ کعبہ کے عین اوپر جلوہ فگن ہوا ہے۔

سعودی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر نماز جمعہ کی اذان کے وقت آیا۔ سورج سال میں دو بار خانہ کعبہ کے برابر آتا ہے۔ ایک بار موسم گرما اور دوسری بار موسم سرما میں برج جدی اور برج سرطان کے دوران آفتاب کی کرنیں عین خانہ کعبہ کے اوپر سے چمکتی ہیں۔ چونکہ خانہ کعبہ خط استوا اور برج سرطان کے مدار پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اس لیے سورج اور زمین کی گردش سے بیت اللہ براہ راست مستفید ہوتا ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...