طیارہ حادثہ، سعودی حکومت کا اظہار افسوس صدرممنون کو تعزیتی پیغامات ارسال

طیارہ حادثہ، سعودی حکومت کا اظہار افسوس صدرممنون کو تعزیتی پیغامات ارسال
طیارہ حادثہ، سعودی حکومت کا اظہار افسوس صدرممنون کو تعزیتی پیغامات ارسال

  



ریاض(ویب ڈیسک)سعودی حکومت نے پاکستان میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہارکیاہے، پاکستان میں طیارہ حادثے پر خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ‘ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف‘وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان ‘ سعودی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر ممنون حسین کو تعزیتی پیغامات بھیجے گئے ہیں۔

دریں اثناءجنیدجمشید سمیت طیارہ حادثے میں جاں بحق افرادکی مغفرت کیلئے ریاض کے پاکستانی سفارت خانے میں فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔سفیر پاکستان منظورالحق نے سفارتخانہ کے عملے اورکمیونٹی کے ارکان کے ہمراہ شرکت کی۔

مزید : عرب دنیا


loading...