عشق میں ناکامی کے بعد دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین انتقام، آدمی نے اپنی سابقہ محبوبہ کیلئے گاڑی خریدلی جس کی وجہ سے لڑکی کیلئے زندہ رہنا مشکل ہوگیا کیونکہ۔۔۔

عشق میں ناکامی کے بعد دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین انتقام، آدمی نے اپنی سابقہ ...
عشق میں ناکامی کے بعد دنیا کی تاریخ کا انوکھا ترین انتقام، آدمی نے اپنی سابقہ محبوبہ کیلئے گاڑی خریدلی جس کی وجہ سے لڑکی کیلئے زندہ رہنا مشکل ہوگیا کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک)عشق میں ناکامی پر نامراد عاشق سے کچھ بھی توقع کی جا سکتی ہے لیکن امریکا کے ایک دل جلے نے سابقہ محبوبہ سے بدلہ لینے کے لئے ایسا منفرد طریقہ اختیار کیا کہ بیچاری لڑکی کے ساتھ مقامی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ بھی لمبی مصیبت میں پھنس گیا۔

مالی ذخائر میں کمی ،پاکستان کا دوست ملک چین سے 6کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

جینیفر فٹسجیرالڈ نامی لڑکی کی مصیبت کا آغاز اس وقت ہوا جب اس کے سابقہ بوائے فرینڈ برینڈن پریوو نے اس کے نام پر گاڑی خریدی لیکن انتقاماً اسے او ہیر ائیرپورٹ کی پارکنگ میں چھوڑ دیا۔ اس نے گاڑی 2009ءمیں ائرپورٹ کی پارکنگ میں کھڑی کی اور اگلے تین سال تک یہ وہیں کھڑی رہی۔ اس عرصے کے دوران جینفر کے نام کل ایک لاکھ ڈالر سے زائد کے پارکنگ ٹکٹ جاری کئے گئے۔ پے درپے جرمانے کے نوٹس جاری ہونے کی وجہ سے جینفر کا ڈرائیونگ لائسنس بھی منسوخ کر دیاگیا۔ اب جینفر کے ذمہ کل جرمانہ ایک لاکھ ڈالر (تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد تھا، جس کی ادائیگی اس کے بس کی بات نہ تھی۔ امریکی محکمہ قانون کے نمائندہ روڈرک ڈیو کے مطابق جینیفر کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 678 ٹکٹ جاری کئے گئے تھے ۔
بالآخر جب جینیفر نے قانونی کارروائی کا آغاز کیا تو پتہ چلا کہ شکاگو شہر کی انتظامیہ ایک لاکھ چھ ہزار ڈالر کی فیس لئے بغیر ان کی جان چھوڑنے پر تیار نہ تھی۔ ان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کو چاہیے تھا کہ وہ بروقت ان کی کارکو ائیرپورٹ کی پارکنگ سے اٹھالیجاتے، بجائے اس کے کہ تین سال انتظار کرتے اور انہیں جرمانے کے نوٹس اوپر تلے بھیجتے جاتے۔تقریباً ایک ہفتہ قبل بالآخر اس وقت اس تنازعے کا اختتام ہوا جب جرمانے کی رقم کم کرکے 4470 ڈالر (تقریباً ساڑھے چار لاکھ پاکستانی روپے) کردی گئی۔
جرمانے کی رقم کے لئے 1600 ڈالر کی ڈاﺅن پیمنٹ کی ادائیگی جینفر کے سابقہ دوست برینڈن پریو کی ذمہ داری ہے، جبکہ بعدازاں جینیفر باقی رقم 78 ڈالر کی اقساط میں تین سال کے دوران ادا کرے گی۔ جرمانے کی ادائیگی مکمل ہونے پر ہی اس کا ڈرائیونگ لائسنس بحال ہوسکے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -