نوجوان نے شادی شدہ محبوبہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی

نوجوان نے شادی شدہ محبوبہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی
نوجوان نے شادی شدہ محبوبہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی

  



ملتان (آئی این پی) ملتان میں مبینہ طور پر نوجوان نے محبوبہ کو قتل کر کے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ وہاڑی روڈ پر نعمان نامی نوجوان نے مبینہ طور پر محبوبہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس سے نورین موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ نوجوان نعمان نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی جبکہ خاتون اور نوجوان کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون شادی شدہ ہے اور نعمان ان کا ہمسایہ تھا۔ واقعہ کی اطلاع خاتون کے شوہر نے دی جس پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

عجب باغ نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،کانسٹیبل شہید

مزید : ملتان


loading...