محبوبہ کو الوداع کرنے کیلئے جعلی ٹکٹ بنوا کر پونے ایئر پورٹ کے ٹرمینل میں گھسنے والا بھارتی نوجوان گرفتار ، مقدمہ درج

محبوبہ کو الوداع کرنے کیلئے جعلی ٹکٹ بنوا کر پونے ایئر پورٹ کے ٹرمینل میں ...
محبوبہ کو الوداع کرنے کیلئے جعلی ٹکٹ بنوا کر پونے ایئر پورٹ کے ٹرمینل میں گھسنے والا بھارتی نوجوان گرفتار ، مقدمہ درج

  



پونے (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی نوجوان اپنی محبوبہ کو الوداع کرنے کی خاطر جعلی ٹکٹ بنوا کر پونے ایئر پورٹ کے ٹرمینل میں جا گھسا جسے گرفتار کر لیا گیا ۔

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی نوجوان نے محبوبہ کی آخری جھلک دیکھنے کیلئے امن و سکون داﺅ پر لگا دیا ، 26سالہ عمار محسن باکسوالا لڑکی کو الوداع کرنے کیلئے سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورسز (سی آئی ایس ایف ) کے عملے کو جعلی ٹکٹ دکھا کر پونے ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں گھس گیا جسے بعد ازاں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

پاک افغان طورخم سرحد کو2روز کیلئے کھول دیا گیا ، تفصیلی خبر کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کو ڈیپارچر لاﺅنج سے نکلنے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ یہ انتہائی قدم محبوبہ کی آخری جھلک دیکھنے اور الوداع کہنے کیلئے اٹھا یا ۔” میری محبوبہ ملے بغیر نجی ایئر لائن کے ذریعے پونے سے گوا جا رہی تھی تاہم پتہ چلنے پر میں نے چنائے جانے والی انڈیا گو کی پرواز کا جعلی ٹکٹ بنوایا اورپونے ایئر پورٹ کے ڈیپارچر لاﺅنج میں داخل ہو گیا “۔

آن لائن ٹیکسی سروس ، حکومت اور ٹیکسی کمپنیوں کو معاملات نمٹانے کیلئے15اپریل تک مہلت

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ جب لڑکی سیکیورٹی چیک سے گزر گئی تو نوجوان نے ڈیپارچر ایریا میں جا کر سیکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ وہ چنائے نہیں جانا چاہتا لہذٰا اسے باہر جانے دیا جائے جس پر اہلکاروں کے ذہن میں شکوک پیداہونے اور جب اسے ایئر لائن کے کاﺅنٹر پر لیجایا گیا تو پتہ چلا کہ ای ٹکٹ پر صارف کی شناخت جعلی تھی ۔

دوران تفتیش عمار محسن باکسوالا نے اعتراف کیا کہ اس نے ایک سال پرانی ٹکٹ پر ردوبدل کی تاکہ وہ ایئرپورٹ میں داخل ہو کر اپنی محبوبہ کو خدا حافظ کہہ سکے اور اس کا آخری دیدار کر سکے ۔

مزید : بین الاقوامی