محمد یوسف نے خانہ کعبہ دیکھنے کے بعد مسلمان ہونے کی خبر سامنے لانے کا فیصلہ کیا

محمد یوسف نے خانہ کعبہ دیکھنے کے بعد مسلمان ہونے کی خبر سامنے لانے کا فیصلہ ...
محمد یوسف نے خانہ کعبہ دیکھنے کے بعد مسلمان ہونے کی خبر سامنے لانے کا فیصلہ کیا

  



لاہور (ویب ڈیسک) اسلام قبول کرنے کے بعد دنیائے کرکٹ میں عظیم کھلاڑیوں بریڈ مین اور سرویون رچرڈز کے ریکارڈ توڑنے والے محمد یوسف جو کہ اسلام قبول کرنے سے پہلے یوسف یوحنا کے نام سے مشہور تھے کے بارے میں قومی ٹیم کے سابق اوپنر بلے بازسعید انور نے انکشاف کیا ہے کہ محمد یوسف نے خانہ کعبہ کو دیکھنے کے بعد اپنے مسلمان ہونے کی خبر کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا۔

ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سعید انور کا کہنا تھا کہ یوسف نے 3سال اپنے اسلام لانے کی خبر چھپا کر رکھی۔ ایک دن اسے پتہ چلا کہ ٹیم کے کچھ کھلاڑی خانہ کعبہ دیکھنے جا رہے ہیں جس پر اس نے راشد لطیف سے کہا کہ مجھے بھی کعبہ دیکھنا ہے۔ راشد لطیف نے یوسف کو کہا کہ تمہارے پاسپورٹ پر تو غیرمسلم لکھا ہے جس پر یوسف نے کہا کہ آپ کچھ کریں۔ ٹیم نے مولانا طارق جمیل سے رابطہ کیا جنہوں نے سعودیہ میں اپنے ذرائع کے ذریعے یوسف اور اس کی اہلیہ کے کاغذات بنوائے۔

یوسف جب انضمام الحق کے ساتھ کعبہ دیکھنے نکلے تو انضمام نے اس سے کہا کہ میرے لئے بھی دعا کرنا۔ جب یوسف اور ان کی اہلیہ نے خانہ کعبہ کو دیکھا تو بہت زیادہ روئے۔ یوسف نے واپسی پر اعلان کیا کہ چاہے اس کی کرکٹ جائے یا جان وہ اپنے مسلمان ہونے کا اعلان کریں گے۔ سعید انور کے مطابق مسلمان ہونے کے بعد محمد یوسف نے 5سال میں دنیائے کرکٹ کے عظیم ترین کھلاڑی ڈان بریڈ مین کے ریکارڈ توڑنے کے ساتھ ساتھ میرے بھی پسندیدہ کھلاڑی ویون رچرڈز کا 30 سالہ پرانا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

مزید : کھیل


loading...