دنیا کی واحد نوکری جس میں آپ کو سونے کیلئے 16لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی کیونکہ۔۔۔

دنیا کی واحد نوکری جس میں آپ کو سونے کیلئے 16لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی ...
دنیا کی واحد نوکری جس میں آپ کو سونے کیلئے 16لاکھ روپے تنخواہ دی جائے گی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) اگر دفتر میں کام کے دوران اکثر آپ کا جی چاہتا ہے کہ چند گھڑی کو لیٹ جائیں اور تھوڑا سا نیند کا مزہ لے لیں تو ایک ایسی ملازمت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے جس کے دوران ملازمین کو سونے کی اجازت ہے، بلکہ ان کا اصل کام ہی جی بھر کے سونا ہے، جس کے بدلے سالانہ ایک لاکھ یوان (تقریباً 16 لاکھ پاکستانی روپے) بطور تنخواہ دئیے جائینگے۔
بیجنگ مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ انوکھی ملازمت چین کی ایک غذائی سپلیمنٹ مینوفیکچرر کمپنی کی جانب سے پیش کی جارہی ہے۔ کمپنی چاہتی ہے کہ ملازمت پر رکھے گئے افراد ان کی مصنوعات کا استعمال کرنے کے بعد سوجائیں اور پھر اٹھ کر ایک رپورٹ تحریر کریں جس پر تفصیلی طور پر بتائیں کہ نیند کا تجربہ کیسا رہا اور استعمال کی گئی پراڈکٹ کیا اثر محسوس ہوا۔

سائنسدانوں نے ایسی چیز ایجاد کرلی جو آپ کے جسم میں موجود گرمی کے بارے میں بتائے گی
مختلف لوگ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے لئے مختلف اوقات میں کام کرتے ہیں، یعنی کوئی دن کے وقت کام کرتا ہے اور رات کو سوتا ہے اور کوئی رات کے وقت کام کرتا ہے اور دن کو سوتا ہے۔ اس فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے سونے کے لئے بھرتی کئے گئے افراد کو بھی وقتاً فوقتاً اپنی نیند کے شیڈول میں تبدیلی کرنا ہوگی تاکہ پتہ چلایا جاسکے کہ مختلف اوقات میں سونے والوں پر کمپنی کے غذائی سپلیمنٹ کا کیا اثر ہوتا ہے۔ درخواست دینے کے لئے کمپنی نے صرف ایک ہی شرط رکھی ہے کہ امیدوار نیند کا شیدائی ہو۔
ایسی دلچسپ اور حیران کن ملازمت کی پیشکش کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی کمپنیاں لوگوں کو صرف سونے کے لئے بھرتی کرتی ہیں۔ خصوصاً امریکہ میں نیند پر کی جانے والی تحقیق کے لئے بھرتی کئے گئے افراد سالانہ تین لاکھ ڈالر (تقریباً تین کروڑ پاکستانی روپے) تک کماسکتے ہیں۔ جدید دور کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ لوگوں کے نیند کے مسائل بھی تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں جس کے پیش نظر توقع کی جارہی ہے کہ آنے والے وقت میں اس نوعیت کی مزید آسامیاں بھی پیدا ہوتی رہیں گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -