بھٹہ خشت اور آئل فیکٹری مالکان 31مارچ سے قبل جننگ ویسٹ ختم کردیں،محکمہ زراعت

بھٹہ خشت اور آئل فیکٹری مالکان 31مارچ سے قبل جننگ ویسٹ ختم کردیں،محکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے پی پی ) محکمہ زراعت پنجاب نے بھٹہ خشت اور آئل فیکٹری مالکان کو 31مارچ سے قبل جننگ ویسٹ ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ زراعت پنجاب نے جننگ فیکٹروں کو بھی 31مارچ سے قبل جننگ ویسٹ ختم کرنے کی ہدایت کی اور اب مذکورہ فارمولا کے دیگر حصوں پر تیز ی سے عمل کیا جارہا ہے۔اس فارمولہ میں بھٹہ خشت اور آئل فیکٹریوں سے جننگ ویسٹ ختم کرنا شامل ہے۔ جننگ ویسٹ کوموثر انداز میں تلف کرنے سے کپاس کی فصل گلابی سنڈی کے حملوں سے محفوظ ہوجائے گی یہ کیڑا کپاس میں 10تا 20.2فیصد تک پیداوار میں کمی کا باعث بنتا ہے ۔یہ پیسٹ 17تا 20فیصد روئی کی کوالٹی خراب کرتا ہے ۔زرعی ماہرین کے مطابق اگر گلابی سنڈی کو کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ 61فیصد فصل کا نقصان کرتی ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ محکمہ زراعت نے آف سیزن مینجمنٹ فارمولہ پر عمل کرکے پہلے ہی کیڑوں سے متاثر کپاس کی ٹینڈوں کی بڑی تعداد تلف کردی ہے جبکہ کپاس کے کاشتکاروں کی رہنمائی کیلئے 23نکات جاری کئے ہیں۔ واضح رہے محکمہ زراعت کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے آف سیزن مینجمنٹ فارمولہ کے ہر جز پر عمل کررہا ہے۔

مزید :

کامرس -