پاک چین چیمبر چینی زبان کا اہم امتحان تیسری بارمنعقد کرانے میں کامیاب

پاک چین چیمبر چینی زبان کا اہم امتحان تیسری بارمنعقد کرانے میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چائنیز لینگویج لرننگ پروگرام کے تحت عوام، بالخصوص نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ چیمبر عہدیداران کے مطابق پاک چین چیمبر چینی زبان کا اہم امتحانHSK لیول 1,2,3 تیسری بارمنعقد کرانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ چینی زبان کا یہ امتحان گزشتہ روز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے امتحانی مرکز میں منعقد ہوا جہاں کہ آڈیٹوریم میں تقریبا 500-800 طلبہ و طالبات نے یہ امتحان دیا۔ چیمبر افسران کے بقول چینی زبان کی اہلیت کا اندازہ لگانے والا یہ امتحان چینی حکومت نے لازمی قرار دیا ہے اور براہِ راست چین کا ادارہ کنفوشئس انسٹیٹیوٹ اس امتحان کی مانیٹرنگ کرتا ہے لہذا پاک چین چیمبر کیلئے یہ بات نہائت قابل فخر ہے کہ وہ چینی معاونت سے تیسری بار اس امتحان کو منعقد کرانے میں کامیاب ہوا۔
پاک چین چیمبر کے بانی صدر شاہ فیصل آفریدی نے اس موقع پر چیمبر کی ٹیم اور امتحان میں موجود نوجوانوں کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چیمبر قیام کے روز سے ہی پاکستان اور چین کے مابین زبان کے فرق کو دور کرنے کیلئے سرگرم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ آج یہ لینگویج پروگرام پنجاب کے 16 اضلاع میں بخوبی جاری و ساری ہے اور دوسرے شہروں میں بھی عنقریب شروع ہو رہا ہے۔ شاہ فیصل آفریدی نے چیمبر کے صدر مسٹر وانگ زہائی کو اس لینگویج پروگرام کو مزید مستحکم بنانے کیلئے سراہا۔فیصل آفریدی نے اپنی گفتگو میں چیمبر کی پوری ٹیم با؛لخصوص چیمبر کے سیکٹری جنرل صلاح الدین حنیف کی انتھک کاوشوں کی پذیرائی کی جنکی بدولت چیمبر اپنا خصوصی چائنیز لینگویج ڈپارٹمنٹ قائم کرنے کے قابل ہوا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس ڈپارٹمنٹ کے تحت چینی زبان سیکھنے والوں کیلئے خصوصی کتاب اور ڈکشنری بھی شائع کر دی گئی ہے جن کی بہت جلد رونمائی کر دی جائے گی۔چیمبر کے صدر مسٹر وانگ زہائی نے اس امتحان میں کثیر تعداد میں نوجوانوں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔اُنہوں نے بتایا کہ فی الوقت لاہور میں بہت کم ادارے ہیں جو اس امتحان کو وسیع پیمانے پر منعقد کرانے کے قابل ہیں اور لوگوں کو انکا کوئی خاص علم بھی نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاک چین چیمبر پاکستان کے عوام الناس کو اس ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے پر عزم ہے اور آج اس امتحان مین موجود ان نوجوانوں کی بڑی تعداد چیمبر کو اپنے مقصد میں کامیاب ہونے کی نوید دے رہی ہے۔چیمبر کے سیکٹری جنرل، صلاح الدین حنیف نے اپنی گفتگو میں بیان کیا کہ حالیہ وقت میں چینی زبان سکھانے والے اداروں میں یکدم اضافہ ہوگیا ہے لیکن افسوس کے ان میں سے بیشتر اداروں نے چینی زبان کی ٹریننگ کو مھض کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے ، اُنہوں نے کہا کہ چیمبر کا مقصدمحض چینی زبان پڑھانے تک محدود نہیں ہے بلکہ روائتی انداز سے ہٹ کر ایسے طریقہ کار کو اپنانا ہے جن سے عوام میں اس زبان کو سیکھنے میں دلچسپی پیدا ہو ۔ اُنہوں نے مزید آگاہ کیا کہ چیمبر نوجوانوں کو چینی زبان سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس ہنر کی بدولت بہتر روزگار اور کاروبار ی مواقع کے حصول میں بھی راہنمائی کر رہا ہے۔
لاہور(کامرس رپورٹر)پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چائنیز لینگویج لرننگ پروگرام کے تحت عوام، بالخصوص نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ چیمبر عہدیداران کے مطابق پاک چین چیمبر چینی زبان کا اہم امتحانHSK لیول 1,2,3 تیسری بارمنعقد کرانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ چینی زبان کا یہ امتحان گزشتہ روز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے امتحانی مرکز میں منعقد ہوا جہاں کہ آڈیٹوریم میں تقریبا 500-800 طلبہ و طالبات نے یہ امتحان دیا۔ چیمبر افسران کے بقول چینی زبان کی اہلیت کا اندازہ لگانے والا یہ امتحان چینی حکومت نے لازمی قرار دیا ہے اور براہِ راست چین کا ادارہ کنفوشئس انسٹیٹیوٹ اس امتحان کی مانیٹرنگ کرتا ہے لہذا پاک چین چیمبر کیلئے یہ بات نہائت قابل فخر ہے کہ وہ چینی معاونت سے تیسری بار اس امتحان کو منعقد کرانے میں کامیاب ہوا۔ پاک چین چیمبر کے بانی صدر شاہ فیصل آفریدی نے اس موقع پر چیمبر کی ٹیم اور امتحان میں موجود نوجوانوں کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چیمبر قیام کے روز سے ہی پاکستان اور چین کے مابین زبان کے فرق کو دور کرنے کیلئے سرگرم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ آج یہ لینگویج پروگرام پنجاب کے 16 اضلاع میں بخوبی جاری و ساری ہے اور دوسرے شہروں میں بھی عنقریب شروع ہو رہا ہے۔ شاہ فیصل آفریدی نے چیمبر کے صدر مسٹر وانگ زہائی کو اس لینگویج پروگرام کو مزید مستحکم بنانے کیلئے سراہا۔فیصل آفریدی نے اپنی گفتگو میں چیمبر کی پوری ٹیم با؛لخصوص چیمبر کے سیکٹری جنرل صلاح الدین حنیف کی انتھک کاوشوں کی پذیرائی کی جنکی بدولت چیمبر اپنا خصوصی چائنیز لینگویج ڈپارٹمنٹ قائم کرنے کے قابل ہوا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اس ڈپارٹمنٹ کے تحت چینی زبان سیکھنے والوں کیلئے خصوصی کتاب اور ڈکشنری بھی شائع کر دی گئی ہے جن کی بہت جلد رونمائی کر دی جائے گی۔چیمبر کے صدر مسٹر وانگ زہائی نے اس امتحان میں کثیر تعداد میں نوجوانوں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا۔اُنہوں نے بتایا کہ فی الوقت لاہور میں بہت کم ادارے ہیں جو اس امتحان کو وسیع پیمانے پر منعقد کرانے کے قابل ہیں اور لوگوں کو انکا کوئی خاص علم بھی نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاک چین چیمبر پاکستان کے عوام الناس کو اس ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے پر عزم ہے اور آج اس امتحان مین موجود ان نوجوانوں کی بڑی تعداد چیمبر کو اپنے مقصد میں کامیاب ہونے کی نوید دے رہی ہے۔چیمبر کے سیکٹری جنرل، صلاح الدین حنیف نے اپنی گفتگو میں بیان کیا کہ حالیہ وقت میں چینی زبان سکھانے والے اداروں میں یکدم اضافہ ہوگیا ہے لیکن افسوس کے ان میں سے بیشتر اداروں نے چینی زبان کی ٹریننگ کو مھض کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے ، اُنہوں نے کہا کہ چیمبر کا مقصدمحض چینی زبان پڑھانے تک محدود نہیں ہے بلکہ روائتی انداز سے ہٹ کر ایسے طریقہ کار کو اپنانا ہے جن سے عوام میں اس زبان کو سیکھنے میں دلچسپی پیدا ہو ۔ اُنہوں نے مزید آگاہ کیا کہ چیمبر نوجوانوں کو چینی زبان سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس ہنر کی بدولت بہتر روزگار اور کاروبار ی مواقع کے حصول میں بھی راہنمائی کر رہا ہے۔

مزید :

کامرس -