پانی کی دستیابی میں تیزی سے کمی بارے جامع پالیسی مرتب کی جائے

پانی کی دستیابی میں تیزی سے کمی بارے جامع پالیسی مرتب کی جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) 1951ء میں ملک کی آبادی 34 ملین افراد پر مشتمل تھی جبکہ فی کس 5300 مکعب میٹر سالانہ پانی دستیاب تھا۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے حکام نے کہا کہ سال 2016ء کے دوران مجموعی قومی آبادی کا تخمینہ 189 ملین اور پانی کی فی کس سالانہ دستیابی 1032 مکعب میٹر تک کم ہو گئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانی کی دستیابی میں تیزی سے ہونے والی کمی باعث فکر ہے اور اس حوالے سے ارباب اختیار کو جامع پالیسی مرتب کرنی چاہئے جبکہ انہوں نے زرعی ماہرین پر بھی زور دیا کی زرعی شعبہ میں پانی کے استعمال کو کم سے کم کرکے زیادہ سے زیادہ فوائد کے حصول کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائیں تاکہ ملک کو پانی کے مسائل سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
zuh/jav/riz/mrn 0943

مزید :

کامرس -