انڈین ویلز ، ٹینس کے شہزادے کا ٹائٹل پر قبضہ ، ویمنز میں الینا بازی مار گئیں

انڈین ویلز ، ٹینس کے شہزادے کا ٹائٹل پر قبضہ ، ویمنز میں الینا بازی مار گئیں

  



 نیویارک (نیٹ نیوز) سوئس ماسٹر راجر فیڈرر نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا ، ویمنز ایونٹ میں روس کی الینا ویزنینا فاتح رہیں۔تفصیلات کے مطابق ایونٹ کے آل سوئس فائنل میں راجر فیڈرر اور اسٹین واورینکا مدمقابل ہوئے ،نمبر نو سیڈ راجر فیڈرر نے شاندار فارم کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پہلا سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا۔ راجر فیڈرر نے دوسرے سیٹ میں واورینکا کو سات پانچ سے مات دی اور پانچویں مرتبہ انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں روس کی الینا ویزنینا اور سویتلانا کوزنٹسووا کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ، الینا ویزنینا نے چھ سات،سات پانچ اورچھ چار سے کامیابی سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...