پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی مختار احمد کے والد انتقال کر گئے

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی مختار احمد کے والد انتقال کر گئے

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز مختار احمد کے والد انتقال کر گئے۔مختار احمد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’میرے والد میری طاقت تھے، ابو جی! آپ بہت یاد آئیں گے، اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔‘‘قومی کرکٹر عامر یامین نے مختار احمد کے والد کی وفات پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’مختار احمد کے والد کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا، اللہ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور ان کے خاندان کو صبر و جمیل دے۔‘‘واضح رہے کہ مختار احمد نے زمبابوے کے دورہ پاکستان کے دوران عمدہ بلے بازی کے ذریعے اپنا لوہا منوایا تھا اور اپنے روشن مستقبل کو ثابت کیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی