جوئے باز کرکٹرز کو سبزجرسی پہننے کا کوئی حق نہیں :ثنا میر

جوئے باز کرکٹرز کو سبزجرسی پہننے کا کوئی حق نہیں :ثنا میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ جوئے باز کرکٹرز کو پاکستان کی پاک جرسی پہننے کا کوئی حق نہیں، اللہ کے کرم سے ویمن کرکٹ کرپشن سے پاک ہے ۔ویمن ٹیم کی کپتان نے اسپاٹ فکسنگ سکینڈل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فکسنگ کرنے والے تاحیات پابندی کے ہی مستحق ہیں ، اللہ کے کرم سے ویمن کرکٹ کرپشن سے پاک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یونیفارم پہننا اعزاز ہے ، فکسنگ کی خبروں سے دل دکھتا ہے ، ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے پاکستان کی کرکٹ کو اوپر اٹھانے اور شفاف بنانے میں بہت محنت کی۔