بینک آف پنجاب پولو کپ آج سے شروع ہوگا

بینک آف پنجاب پولو کپ آج سے شروع ہوگا

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک آف پنجاب پولو کپ 2017ء آج سے شروع ہوگا۔ لاہور پولو کلب کے سیکرٹری کرنل (ر) شعیب آفتاب کا کہنا تھا کہ نیشنل اوپن کے شاندار فائنل میں جس طرح ہزاروں کی تعداد میں لوگ آئے اس سے کھیل کی مقبولیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ لاہور پولو کلب ہر سال پولو کا بہترین سیزن منعقد کرواتا ہے۔بینک آف پنجاب پولو کپ میں ٹاپ ٹیمیں شامل ہیں۔ جن میں ڈالر ایسٹ /نیوایج، ٹوٹل نیوٹریشن اور ماسٹر پینٹس شامل ہیں۔

پہلا میچ آج بروز منگل 4.30 پر ڈالر ایسٹ /نیوایج اور ٹوٹل نیوٹریشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اس میچ کو ہارنے والی ٹیم بدھ کو ماسٹر پینٹس کے ساتھ 4.30 پر مدمقابل ہوگی جبکہ جیتنے والی ٹیم جمہ 24 مارچ کو ماسٹر پینٹس سے مقابلہ کرے گی۔ اس طرح اتوار 26 مارچ کو ہوگا۔ ڈالر ایسٹ /نیوایج کی ٹیم میں فاروق امین صوفی، المان جلیل اعظم، حمزہ مواز خان اور حسام علی حیدر جبکہ ٹوٹل نیوٹریشن کی ٹیم میں احمد زبیر بٹ، عبدالرحمان منوں اور بلال حئی شامل ہیں۔ ماسٹر پینٹس (بلیک) کی ٹیم میں صوفی محمد حارث، صوفی محمد عامر، احمد علی ٹوانہ اور ایندرس کرسپو شامل ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...